جمعہ, جنوری 2, 2026
ہومانٹرنیشنلامریکہ کے ساتھ جاری رابطے ایٹمی معاملات تک محدود ہیں، ایران

امریکہ کے ساتھ جاری رابطے ایٹمی معاملات تک محدود ہیں، ایران

تہران(شِنہوا)ایران نے کہا ہے کہ سفارت کاری اس وقت استعمال کی جائے گی جب وہ ہمارے قومی مفادات کے تحفظ کے لئے موثر ثابت ہوگی جبکہ امریکہ کے ساتھ جاری رابطے صرف ایٹمی معاملات تک محدود ہیں۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے یہ بات اپنی ہفتہ وار پریس بریفنگ میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ ایران نے کبھی بھی سفارت کاری کو ترک نہیں کیا اور جب حالات سازگار ہوں تو اسے قومی مفادات کو آگے بڑھانے کا اہم ذریعہ تصور کرتا ہے۔

عراقی وزیراعظم محمد شیعہ السوڈانی کے بغداد کی طرف سے ایران اور امریکہ کے درمیان براہ راست بات چیت کے لئے سہولت فراہم کرنے کے حالیہ بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ علاقائی سلامتی اور استحکام کے لئے عراق کی کاوشیں قابل تعریف ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایران پڑوسی ممالک کی طرف سے علاقائی کشیدگی میں کمی کے لئے کی جانے والی مخلصانہ کوششوں کا خیرمقدم کرتا ہے لیکن انہوں نے زور دیا کہ کسی بھی مذاکراتی عمل کی شروعات کے لئے مناسب سفارتی طریقہ کار پر عمل پیرا ہونا ضروری ہے۔

ایران اور امریکہ کے موجودہ روابط کے بارے میں بقائی نے کہا کہ سوئٹزرلینڈ اور واشنگٹن میں قائم نمائندہ دفاتر کے ذریعے باضابطہ رابطے کا چینل فعال ہے اور اس وقت اضافی چینلز قائم کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!