واشنگٹن(شِنہوا)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ غزہ امن منصوبے کے دوسرے مرحلے کو بہت تیزی سے شروع کرنے کی کوشش کریں گے اور اس بات پر زور دیا کہ حماس کا غیر مسلح ہونا ایک بنیادی شرط ہوگی۔
ٹرمپ نے فلوریڈا کے پام بیچ میں واقع اپنے مار-اے-لاگو اسٹیٹ میں اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کا استقبال کرتے ہوئے صحافیوں سے کہا ’’بہت تیزی سے، جتنی جلدی ہم کر سکتے ہیں لیکن غیر مسلح ہونا ضروری ہے۔”
جب ان سے پوچھا گیا کہ غزہ کی تعمیر نو کب شروع ہو سکتی ہے تو ٹرمپ نے کہا کہ یہ ’’کافی جلد شروع ہونے والی ہے۔‘‘
غزہ امن منصوبے کے دوسرے مرحلے میں اسرائیلی فوج کا غزہ سے مکمل انخلا، حماس کا غیر مسلح ہونا، تعمیر نو کا آغاز اور غزہ میں ایک عبوری حکومتی ادارے کا قیام شامل ہے۔


