جمعہ, جنوری 2, 2026
ہومتازہ ترینچین کے اعلیٰ سفارتکار کا دوسری عالمی جنگ میں حاصل ہونے والی...

چین کے اعلیٰ سفارتکار کا دوسری عالمی جنگ میں حاصل ہونے والی فتح کے پختہ دفاع پر زور

بیجنگ(شِنہوا)چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے زور دیا ہے کہ دوسری عالمی جنگ میں خون دے کر مشکل سے حاصل ہونے والی فتح کا پختہ عزم کے ساتھ دفاع کیا جانا چاہیے اور بڑی محنت سے حاصل ہونے والے امن اور استحکام کو موثر طور پر محفوظ رکھا جانا چاہیے۔

وانگ یی نے 2025 میں بین الاقوامی صورتحال اور چین کے خارجہ تعلقات پر ایک سیمپوزیم سے خطاب کرتے ہوئے نشاندہی کی کہ اس سال جاپانی جارحیت کے خلاف چینی عوام کی مزاحمت اور فسطائیت مخالف عالمی جنگ میں فتح کی 80 ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ دنیا بھر کے عوام کے لئے ایک خاص سال ہے تاکہ وہ تاریخ سے سبق سیکھیں اور مشترکہ طور پر امن اور ترقی کی کوشش کریں۔

تاہم وانگ یی نے کہا کہ چین کے خلاف جارحانہ جنگ شروع کرنے والا ملک جاپان اپنے جرائم پر گہرے غور و فکر میں ناکام رہا ہے بلکہ اس کی موجودہ قیادت کھلے عام چین کی علاقائی خودمختاری، دوسری عالمی جنگ کے تاریخی نتائج اور جنگ کے بعد کے بین الاقوامی نظام کو چیلنج کر رہی ہے۔

وانگ یی نے زور دے کر کہا کہ ایسے اقدامات تمام امن پسند ممالک اور ان تمام لوگوں کے لئے قطعاً ناقابل قبول ہیں جو یہ نہیں چاہتے کہ تاریخ خود کو دوبارہ دہرائے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!