بالی ووڈ اداکار اکشے کھنہ نے ایک پروگرام میں گفتگو رتے ہوئے فلم ”تارے زمین پر” کے بارے میں مزاحیہ انداز میں بتایا کہ فلم کے مصنف امول گپتے انہیں ذاتی طور پر نہیں جانتے تھے، اسلئے انہوں نے عامر خان سے درخواست کی کہ وہ اکشے کو فون کر کے سکرپٹ سننے کیلئے بلائیں، چونکہ عامر خان اور میں اس سے قبل دل چاہتا ہے میں ایک ساتھ کام کر چکے تھے، اسلئے امول گپتے نے عامر سے مدد مانگی تھی، عامر خان نے جواب دیا کہ وہ سکرپٹ سنے بغیر اسکی سفارش نہیں کرینگے۔
امول گپتے نے کہانی عامر خان کو سنائی، جو انہیں اسقدر پسند آئی کہ انہوں نے خود ہی فلم کرنے کا فیصلہ کر لیا، بعد میں عامر خان نے اکشے کھنہ کو پورا قصہ سناتے ہوئے کہا کہ انہوں نے فلم خود کرنے کا فیصلہ کیا جس پر اکشے نے خندہ پیشانی سے ردعمل دیا۔


