جمعرات, جنوری 1, 2026
ہومپاکستانلاہور ہائیکورٹ، چیف جسٹس نے ڈیجیٹل سسٹم کا افتتاح کردیا، عدالتی فیس،...

لاہور ہائیکورٹ، چیف جسٹس نے ڈیجیٹل سسٹم کا افتتاح کردیا، عدالتی فیس، جرمانے مکمل کمپیوٹرائزڈ

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے ڈیجیٹل سسٹمز کا افتتاح کر دیا، سول کورٹس اکائونٹس مینجمنٹ سسٹم کے ذریعے عدالتی فیسوں و جرمانوں کی ادائیگی مکمل طور پر ڈیجیٹلائزڈ ہونے سے فراڈ کے امکانات ختم ہوگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق عدالتی واجبات کی ادائیگی اب براہِ راست نیشنل بینک آف پاکستان کے ذریعے ہوگی جبکہ چالان فارم ڈیجیٹل سسٹمز کے تحت 32-Aکا اجرا خودکار طریقے سے پی ایس آئی ڈی کے ذریعے ہوگا۔

ذرائع کے مطابق تمام جوڈیشل افسران کو سسٹم میں مخصوص رسائی دی گئی ہے، تمام مالیاتی آرڈرز آن لائن ہونے سے عدالتی جرمانوں کا ریکارڈ ایک کلک پر دستیاب ہوگا۔

نئے جوڈیشل ڈیپازٹس اور سیکیورٹیز سافٹ ویئر کے ذریعے بینکوں میں جمع عدالتی رقوم اور سیکیورٹیز کی نگرانی ہوگی، ہر عدالتی برانچ اپنے اکائونٹس کا الگ ریکارڈ رکھ سکے گی جبکہ مجموعی ریکارڈ کی دستیابی سے غلطیوں کے امکانات ختم، شفافیت کو فروغ ملے گا۔

جدید انوینٹری مینجمنٹ سسٹم کے ذریعے عدالتی سٹورز اور سٹاک کی نگرانی بھی ڈیجیٹل ہوگئی ہے، سامان کی وصولی سے لے کر دفاتر تک فراہمی کے تمام مراحل اب خودکار ہونگے جبکہ میعاد ختم ہونے سے قبل سسٹم خودکار الرٹس جاری کرے گا جس سے قیمتی سرکاری سامان کے ضائع ہونے سے بچائو ممکن ہوگا اور ناکارہ یا خراب سامان کی واپسی کا مکمل ریکارڈ بھی برقرار رہے گا۔

ذرائع کے مطابق منصوبے کے تحت سٹاک مینجمنٹ کے ایس او پیز پر عملدرآمد بھی 100 فیصد یقینی بنایا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مستقبل میں سسٹم کو اکائونٹنٹ جنرل آفس کیساتھ لنک کرنے کی منصوبہ بندی جا ری ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!