سعودی عرب نے واضح کیا ہے کہ اسکی قومی سلامتی ایک سرخ لکیر ہے جس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا۔
سعودی وزارتِ خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ مملکت اپنی قومی سلامتی کیخلاف کسی بھی اقدام کو برداشت نہیں کریگی، امید ہے کہ متحدہ عرب امارات خلیجی ممالک کے درمیان تعلقات کو محفوظ رکھنے کیلئے ضروری اقدامات کریگا، یمن کی سعودی حمایت یافتہ صدارتی کونسل نے الزام عائد کیا ہے کہ ایس ٹی سی کو اسلحہ فراہم کرنے میں متحدہ عرب امارات ملوث تھا، اسکے بعد یمن کے صدراتی کونسل کے سربراہ رشاد العلیمی نے اعلان کیا کہ یمن میں موجود تمام اماراتی افواج 24 گھنٹوں میں ملک چھوڑ دیں، رشاد العلیمی نے ایک ٹیلیوژن خطاب میں یو اے ای کیساتھ مشترکہ دفاعی معاہدہ ختم کرنے، 72 گھنٹے کی فضائی، بحری اور زمینی ناکہ بندی اور 90دن کیلئے ہنگامی حالت نافذ کرنے کا بھی اعلان کیا۔


