جمعرات, جنوری 1, 2026
ہومپاکستاناین ایچ اے ہائی ویز پر اوور لوڈ ٹرکوں سے 16 ارب...

این ایچ اے ہائی ویز پر اوور لوڈ ٹرکوں سے 16 ارب روپے جرمانہ وصول کرنے میں ناکام

این ایچ اے حکام ہائی ویز پر اوور لوڈڈ ٹرکوں کو جرمانے کی مد میں کئے گئے 16 ارب روپے ریکور کرنے میں ناکام ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق پبلک اکائونٹس کمیٹی کے اجلاس میں آڈٹ حکام نے بتایا کہ ہائی ویز پر اوور لوڈ 18 ہزار ٹرکوں کو 17ارب کا جرمانہ عائد کیا گیا تاہم این ایچ اے نے 16ارب روپے کی ریکوری نہیں کی جس سے خزانے کو نقصان پہنچا۔

سیکرٹری این ایچ اے نے بتایا کہ اس وقت سڑکوں پر ایکسل لوڈ کی چیکنگ 90 فیصد سے زائد ہے، آڈٹ حکام نے مفروضے پر جرمانے کا یہ نمبر بنایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس کل 236 ایکسل لوڈ چیکنگ سسٹم موجود ہیں، یہ اعداد و شمار نومبر 2023ء سے پہلے کے ہیں جب یہ سسٹم موجود ہی نہیں تھا۔

سیکرٹری این ایچ نے بتایا کہ اس وقت ہماری 78فیصد ہائی ویز اور موٹرویز پر ایکسل لوڈ چیک کیا جارہا ہے، یہ سب ڈیٹا این ایچ اے کا ہے، ہمارا نہیں ہے ۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!