جمعرات, جنوری 1, 2026
ہومپاکستانلاہور، بسنت کی اجازت کیلئے جاری نوٹیفکیشن کیخلاف درخواست دائر

لاہور، بسنت کی اجازت کیلئے جاری نوٹیفکیشن کیخلاف درخواست دائر

لاہور ہائیکورٹ میں بسنت کی اجازت کیلئے جاری نوٹیفکیشن کیخلاف درخواست دائر کردی گئی۔

ایڈووکیٹ اظہر صدیق کی جانب سے دائر متفرق درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ ڈپٹی کمشنر لاہور کی جانب سے 6، 7 اور 8 فروری کو بسنت کی اجازت کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے، پچھلے چند دنوں میں پتنگ کی ڈور پھرنے سے ایک بچی اور نوجوان شدید زخمی ہوئے۔

دائر درخواست میں کہا گیا کہ پتنگ کی ڈور پھرنے کے واقعات سے ماضی میں قیمتی جانوں کا نقصان ہو چکا ہے۔

استدعا ہے کہ عدالت ڈپٹی کمشنر کو جاری کیا گیا نوٹیفکیشن واپس لینے کا حکم دے اور مرکزی درخواست کے حتمی فیصلے تک ڈپٹی کمشنر کا نوٹیفکیشن معطل کرے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!