لاہور کے مختلف علاقوں میں دھند کے باعث لاہور کا فلائٹ آپریشن متاثر ہونے سے متعدد پروازیں منسوخ کردی گئیں۔
حکام کے مطابق لاہور کی 4 پروازیں موسم خرابی کے باعث اسلام آباد اتاری گئیں جبکہ لاہور سے دبئی، ابوظہبی، جدہ کراچی کی پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں۔
حکام کے مطابق دھند کے باعث شہر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی ہے۔


