منگل, دسمبر 30, 2025
ہومتازہ ترینچین کے سنکیانگ آئل فیلڈ میں کاربن ڈائی آکسائیڈ ذخیرہ کرنے ...

چین کے سنکیانگ آئل فیلڈ میں کاربن ڈائی آکسائیڈ ذخیرہ کرنے میں بڑی کامیابی

ارمچی(شِنہوا)چین کے شمال مغربی علاقے میں تیل پیدا کرنے والے ایک بڑے مرکز سنکیانگ آئل فیلڈ نے 28 دسمبر تک سالانہ بنیاد پر 10 لاکھ ٹن سے زائد کاربن ڈائی آکسائیڈ (سی او2) کے ذخیرے کا ہدف حاصل کر لیا ہے۔ چائنہ نیشنل پٹرولیم کارپوریشن (سی این پی سی) نے بتایا کہ یہ کامیابی ملک میں کاربن کیپچر، استعمال اور ذخیرہ (سی سی یو ایس) ٹیکنالوجیز کے بڑے پیمانے پر اطلاق میں ایک اہم پیش رفت کی علامت ہے۔

سنکیانگ ویغور خودمختار علاقے کے جونگار طاس میں واقع سنکیانگ آئل فیلڈ عوامی جمہوریہ چین کا تیل پیدا کرنے والا پہلا بڑا مرکز ہے۔

حالیہ برسوں میں اس آئل فیلڈ نے کاربن ڈائی آکسائیڈ سے تیل کی پیداوار میں اضافے (سی او 2 ای او آر) کے طریقوں پر کام کیا ہے جس کے تحت خارج ہونے والی سی او 2 کو جمع کر کے دوبارہ زیر زمین داخل کیا جاتا ہے تاکہ مرتکز تیل کے ذخائر تشکیل دیئے جا سکیں اور کم کاربن طریقوں سے بلند سطح کی تیل پیداوار برقرار رکھی جا سکے۔

سنکیانگ آئل فیلڈ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر اور پارٹی چیف شی داؤہان کے مطابق آئل فیلڈ میں جمع کیا جانے والا 10 لاکھ ٹن سی او 2 کاربن ذخیرہ کرنے کے لحاظ سے تقریباً 90 لاکھ درخت لگانے کے برابر ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!