منگل, دسمبر 30, 2025
ہومتازہ ترینچین کے شہر شی آن نے اپنا سب وے نیٹ ورک 422...

چین کے شہر شی آن نے اپنا سب وے نیٹ ورک 422 کلومیٹر تک پھیلا دیا

شی آن(شِنہوا)چین کے شمال مغربی صوبے شانشی کے دارالحکومت شی آن میں پیر کے روز ایک نئی مکمل طور پر خودکار سب وے لائن کا افتتاح کیا گیا۔ اس اضافے کے ساتھ ہی شہر کا اربن ریل ٹرانزٹ نیٹ ورک 422 کلومیٹر تک پھیل گیا ہے۔

یہ شہر مشہور ‘ٹیراکوٹا واریئرز’ کی وجہ سے عالمی شہرت رکھتا ہے۔

اس نئی لائن کے شامل ہونے کے بعد اب شہر میں سب وے کی 12 لائنیں کام کر رہی ہیں جن کے سٹیشنوں کی کل تعداد 246 ہے۔

لائن 15 کا پہلا مرحلہ تقریباً 19.5 کلومیٹر طویل ہے جس میں 13 زیر زمین سٹیشن شامل ہیں اور یہ شی آن کے جنوبی حصے سے گزرتی ہے۔ یہ لائن شہر کے ریل ٹرانزٹ سسٹم میں ایک اہم شاہراہ کے طور پر کام کرتی ہے۔

کنسٹرکشن کنٹریکٹر چائنہ ریلوے 21 ویں بیورو گروپ کارپوریشن لمیٹڈ کے پراجیکٹ منیجر وانگ چھنگ کے مطابق اس نئی لائن پر چلنے والی خودکار ٹرینیں گریڈ آف آٹومیشن 4 (جی او اے 4) سے لیس ہیں جو کہ خودکار ہونے کا بلند ترین درجہ ہے۔ یہ ٹرینیں 100 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کر سکتی ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!