منگل, دسمبر 30, 2025
ہومانٹرنیشنلعوامی جمہوریہ کوریا کا طویل فاصلے کے سٹرٹیجک کروز میزائلوں کا...

عوامی جمہوریہ کوریا کا طویل فاصلے کے سٹرٹیجک کروز میزائلوں کا تجربہ

پیانگ یانگ(شِنہوا)عوامی جمہوریہ کوریا (ڈی پی آر کے) کے اعلیٰ رہنما کم جونگ اُن نے جزیرہ نما کوریا کے مغربی سمندر میں طویل فاصلے کے تزویراتی کروز میزائلوں کے تجربے کا مشاہدہ کیا۔

سرکاری خبر رساں ادارے، کورین سنٹرل نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق 2 سٹرٹیجک کروز میزائلوں نے جزیرہ نما کے مغربی سمندر کے اوپر بالترتیب 10 ہزار 199 اور 10 ہزار 203 سیکنڈ تک پرواز کے بعد ہدف کو نشانہ بنایا۔

کم جونگ اُن نے کہا کہ یہ مشق ہمارے سٹرٹیجک جوابی حملے کی صلاحیت کے اعتماد اور جنگی تیاری کی عملی تصدیق اور واضح مظاہرہ ہے۔

رپورٹ کے مطابق کم جونگ اُن نے کہا کہ عوامی جمہوریہ کوریا کے جوہری دفاع کے ہتھیاروں پر اعتماد اور فوری ردعمل کو باقاعدگی سے جانچنا اور ان کی طاقت کو مسلسل ظاہر کرنا موجودہ حالات میں اپنے دفاع کے حق اور جنگی صلاحیت کے ذمہ دارانہ استعمال کے مترادف ہے کیونکہ ملک مختلف سلامتی خطرات کا سامنا کر رہا ہے۔

کم نے یہ بھی کہا کہ ملک ہمیشہ کی طرح اپنی تمام توانائیاں ریاستی جوہری جنگی قوت کی لامحدود اور مسلسل ترقی کے لئے وقف کرے گا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!