منگل, دسمبر 30, 2025
ہومتازہ ترینچین کا یمن کے تمام فریقین کو امن و استحکام کی جلد...

چین کا یمن کے تمام فریقین کو امن و استحکام کی جلد بحالی کے سازگار حالات پیدا کرنے کا مشورہ

بیجنگ(شِنہوا)چین کی وزارت خارجہ کے ایک ترجمان نے کہا ہے کہ چین نے یمن کی خودمختاری، اتحاد اور علاقائی سالمیت کو برقرار رکھنے کامطالبہ کیا ہے اور توقع ظاہر کی ہے کہ متعلقہ فریقین یمنی عوام کے مفادات کو مقدم رکھیں گے اور ملک میں امن و استحکام کی جلد ازجلد بحالی کے لئے ساز گار حالات پیدا کریں گے۔

یہ اطلاعات ملی ہیں کہ حال ہی میں جنوبی یمن کی صورت حال میں تبدیلیاں آئی ہیں۔سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں جنوبی عبوری کونسل کو کہا گیا ہے کہ وہ یمن کے عوام کے مجموعی مفادات میں فوجی کشیدگی روکے۔ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں سعودی عرب کی طرف سے یمن میں سلامتی اور استحکام کی کوششوں کا خیرمقدم کیا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ چین جنوبی یمن کی صورت حال پر نظر رکھے ہوئے ہے اور توقع ہے کہ تمام فریقین سعودی عرب، یو اے ای اور بین الاقوامی برادری سمیت علاقائی ممالک کی امن کوششوں میں تعاون کریں گے، اختلافات اور تنازعات کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور خلیج تعاون کونسل کے اقدامات کے مطابق سیاسی مکالمے کے ذریعے حل کریں گے، ایسا حل نکالیں گے جس پر تمام فریقین متفق ہوں، خدشات دور کئے جائیں گے اور یمن میں جلد از جلد امن اور استحکام کے قیام کے لئے حالات پیدا کئے جائیں گے۔

ترجمان نے کہا کہ چین اپنے طریقے سے امن کے لئے بات چیت کو فروغ دینے کی کوششیں جاری رکھے گا اور یمن کے مسئلے کے سیاسی حل کے لئے تعمیری کردار ادا کرے گا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!