سعودی عرب نے یمنی عوام اور متحارب دھڑوں پر زور دیا ہے کہ وہ دانشمندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کشیدگی ختم کریں۔
یمنی عوام اور متحارب دھڑوں کے نام اپنے ایک پیغام میں سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان نے کہا کہ یمن میں امن اہم ضرورت ہے، یمن کا مسئلہ نظر انداز نہیں کیا جا سکتا تاکہ یہ مسئلہ ذاتی مفادات اور تنازعات کیلئے استعمال نہ ہو۔
سعودی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ تمام یمنی فریقین کو ریاض کانفرنس میں جمع کیا ہے، فریقین کو جمع کرنے کا مقصد سیاسی حل تلاش کرنا تھا۔


