منگل, دسمبر 30, 2025
ہومانٹرنیشنلکرغزستان میں چین کی مالی معاونت سے کچرے سے بجلی کی...

کرغزستان میں چین کی مالی معاونت سے کچرے سے بجلی کی پیدا شروع

بشکیک(شِنہوا)کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک میں چین کی مالی معاونت سے قائم ہونے والے کچرے سے بجلی پیدا کرنے کے پلانٹ، جو ٹھوس کچرے کی ری سائیکلنگ سے بجلی پیدا کرتا ہے، نے باقاعدہ طور پر کام شروع کر دیا ہے۔

پلانٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کرغز صدر سدیر جعفروف نے کہا کہ یہ پلانٹ کچرے کو ٹھکانے لگانے کے مسئلے کو حل کرے گا جبکہ اس سے بجلی پیدا ہونے کے ساتھ ملازمتیں بھی ملیں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ منصوبہ دارالحکومت میں ماحولیاتی صورت حال میں نمایاں طور پر بہتری لائے گا اور شہریوں کو بجلی کی فراہمی میں مددگار ثابت ہو گا۔

بشکیک کے نائب مئیر رمیز علیوف نے میڈیا کو ایک انٹرویو میں کہا کہ یہ منصوبہ کچرے کو صاف توانائی میں تبدیل کرکے سموگ پر قابو پانی کی شہر کی کوششوں میں مدد دے گا۔

اس پلانٹ کی تعمیر اور اسے چلانے کے لئے ہونان جون شن ماحولیاتی تحفظ کمپنی لمیٹڈ نے مالی معاونت فراہم کی ہے۔ کمپنی کے چیئرمین دائی ڈاؤ گو نے کہا کہ کمپنی اس منصوبے کو محفوظ،مستحکم اور ماحول دوست انداز میں چلانے کے لئے پر عزم ہے اور اپنی معاشرتی ذمہ داریوں کو پورا کرے گی تاکہ ترقی کے فوائد مقامی رہائشیوں تک پہنچ سکیں۔

اس سہولت کی تعمیر اگست 2024 میں شروع ہوئی۔ اسے یومیہ 3 ہزار ٹن کچرے کی پروسیسنگ کی صلاحیت کے ساتھ ڈیزائن کیا گیا ہے، تاہم منصوبہ ابتدائی طور پر یومیہ ایک ہزار ٹن پر کام کرے گا، جس سے سالانہ تقریباً 14 کروڑ 60 لاکھ کلو واٹ آور بجلی پیدا ہوگی اور کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج میں اندازاً ایک لاکھ ٹن سالانہ کمی واقع ہوگی۔

ا فتتاحی تقریب میں دونوں ممالک کے 200 سے زائد نمائندوں نے شرکت کی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!