منگل, دسمبر 30, 2025
ہومتازہ ترینچین کا انقلابی تاریخی مرکز یان آن پہلی بار ہائی اسپیڈ ریلوے...

چین کا انقلابی تاریخی مرکز یان آن پہلی بار ہائی اسپیڈ ریلوے سے منسلک

چین کے شمال مغربی صوبے شانشی میں شی آن اور یان آن کو ملانے والی 299 کلومیٹر طویل ہائی اسپیڈ ریلوے لائن جمعہ کے روز باضابطہ طور پر فعال ہو گئی۔

یہ شمالی شانشی کے قدیم انقلابی مرکز میں قائم ہونے والی پہلی ہائی اسپیڈ ریلوے ہے۔

پروجیکٹ کمانڈر کے مطابق یہ ریلوے لائن نشیبی گھاٹیوں والے لوس پلیٹو سے گزرتی ہے جہاں پلوں اور سرنگوں کا مجموعی حصہ اس کی کل لمبائی کا 91 فیصد بنتا ہے۔

ساؤنڈ بائٹ 1 (چینی): لیو وین تاؤ، چیف ڈیزائنر، شی آن یان آن ہائی اسپیڈ ریلوے

"لوس مٹی میں سرنگ کھودنا نرم ٹوفو میں سوراخ کرنے جیسا ہے۔ لوس مٹی کی اپنی ساختی مضبوطی نسبتاً کم ہوتی ہے اور ذرا سی چھیڑ چھاڑ سے اس کی قدرتی مضبوطی مزید کم ہو جاتی ہے۔ اسی لئے ہم لوس میں کھدائی کے دوران انتہائی احتیاط برتتے ہیں۔ ہم نے ایک تعمیراتی طریقہ اپنایا جسے ویسٹ بیم کنسٹرکشن میتھڈ کہا جاتا ہے جس کے تحت تعمیر سے پہلے سرنگ کے اندر اسٹیل کے محرابی فریم نصب کئےجاتے ہیں تاکہ سرنگ کی تعمیر سے جڑے خطرات کو یقینی طور پر قابو میں رکھا جا سکے۔”

350 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار کے لیے ڈیزائن کی گئی یہ ریلوے لائن شی آن اور یان آن کے درمیان سفر کا دورانیہ اڑھائی گھنٹے سے کم کر کے صرف 68 منٹ تک لے آئے گی۔

اس اہم سنگِ میل منصوبے کے افتتاح سے خطے میں معیاری اقتصادی اور سماجی ترقی کو نئی رفتار ملنے کی توقع ہے۔

ساؤنڈ بائٹ 2 (چینی): لیو ہائی یان، ڈپٹی ڈائریکٹر، کلچر اینڈ ٹورازم بیورو، یان آن

"توقع ہے کہ یان آن میں سالانہ 5 کروڑ سے زائد سیاحتی دورے ہوں گے جو ریستوران، رہائش، ثقافتی وتخلیقی مصنوعات اور دیگر متعلقہ صنعتوں کی کھپت میں بہتری کا باعث بنیں گے اور ان کے نتیجے میں یان آن کی اعلیٰ معیار کی ثقافتی و سیاحتی صنعتی ترقی کو بھی مضبوط رفتار ملے گی۔”

ساؤنڈ بائٹ 3 (چینی): وانگ بن، جنرل منیجر، لوؤچوان یو لُو آرگینک فروٹ کمپنی لمیٹڈ

"ہمارے بہت سے صارفین مجھ سے پوچھتے رہے ہیں کہ ہائی اسپیڈ ریلوے کب کھلے گی اور کہتے ہیں کہ وہ ہماری فیکٹری کو فعال ہوتے ہی فوراً دیکھنا چاہتے ہیں۔ ٹیلنٹ بھرتی کے حوالے سے پہلے جب ہم شی آن اور دیگر بڑے شہروں سے پیشہ ور افراد کو لانے کی کوشش کرتے تھے تو طویل فاصلے کی وجہ سے انہیں کام پر آنا اور خاندان سے ملنے کے لئے واپس جانا مشکل لگتا تھا۔ اب جب ہائی اسپیڈ ریلوے جڑ چکی ہے تو بہت سے اعلیٰ معیار کے پیشہ ور ماہرین نے ہماری فیکٹری میں کام کرنے، سیکھنے اور سائٹ وزٹس کے لئے آنے کی بھرپور خواہش ظاہر کی ہے۔”

شی آن، چین سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں رپورٹ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ٹیکسٹ آن سکرین:

چین کے تاریخی شہر یان آن کو ہائی اسپیڈ ریلوے سے جوڑ دیا گیا

شی آن اور یان آن کو ملانے والی ہائی اسپیڈ لائن فعال

299 کلومیٹر طویل ریلوے شمالی شانشی کے انقلابی خطے سے گزرتی ہے

ہائی اسپیڈ ریلوے نیٹ ورک جدید انجینئرنگ کا شاہکار ہے

ریلوے کی کل لمبائی کا 91 فیصد پلوں اور سرنگوں پر مشتمل ہے

نرم لوس مٹی میں سرنگوں کی تعمیر ایک بڑا انجینئرنگ چیلنج تھی

شی آن سے یان آن کا سفر اڑھائی گھنٹے سے کم ہو کر صرف 68 منٹ رہ گیا

منصوبے سے سیاحت صنعت اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے

ہائی اسپیڈ ریلوے یان آن کی اقتصادی ترقی کو رفتار دے گی

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!