ایران نے پھر خبردار کیا ہے کہ اسرائیل اور امریکا نے دوبارہ ایران پر حملہ کیا تو زیادہ فیصلہ کن جواب دینگے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایک انٹرویو میں ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ ایران کیخلاف امریکا، اسرائیل اور یورپ مکمل جنگ لڑ رہے ہیں یہ جنگ اس سے بھی بدتر ہے جو عراق نے ہمارے خلاف شروع کی تھی، غور کرنے پر واضح ہوتا ہے کہ یہ کہیں زیادہ پیچیدہ اور مشکل ہے۔


