چین کے صوبہ شانشی میں واقع شی آن یان آن ہائی اسپیڈ ریلوے لائن جلد افتتاح کے لئے تیار ہے۔
یہ شمالی شانشی کے قدیم انقلابی علاقے میں پہلی ہائی اسپیڈ ریلوے لائن ہوگی۔
یہ 299.8 کلومیٹر طویل لائن 350 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار کے لئے ڈیزائن کی گئی ہے۔ اس منصوبے نے شی آن سے یان آن کے درمیان سفر کا دورانیہ اڑھائی گھنٹے سے کم کر کے تقریباً ایک گھنٹہ کر دیا ہے۔
یان آن چین کی تاریخ میں غیر معمولی اہمیت رکھتا ہے کیونکہ 1937 سے 1947 تک یہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی قیادت کا مرکز رہا۔
ساؤنڈ بائٹ 1 (چینی): شی جیان یونگ، ڈپٹی ڈائریکٹر، اکنامک کوآپریشن بیورو، یان آن شہر
"شی آن یان آن ریلوے لائن کی آمد سے لاجسٹکس میں تیزی، اخراجات میں کمی آئے گی۔زراعت، ثقافت اور سیاحت کے باہمی انضمام کے نئے راستے کھلیں گے۔ اعلیٰ صلاحیتوں کے حامل افراد بھی یہاں آئیں گے۔ اس سے یان آن کے کھلے پن اور اعلیٰ معیار کی ترقی کو فروغ ملے گا۔”
ریلوے لائن کے افتتاح کے حوالے سے بڑھتی ہوئی توقعات کے پیش نظر علاقے کی متعدد صنعتیں ابھرتے ہوئے مواقع سے فائدہ اٹھانے کے لئے سرگرم منصوبہ بندی کر رہی ہیں۔
ساؤنڈ بائٹ 2 (چینی): وانگ بِن، پھلوں کا مقامی کاشتکار
"ہمارے بہت سے تاجر مجھ سے مسلسل پوچھ رہے ہیں کہ یہ ریلوے لائن کب کھلے گی۔ جیسے ہی یہ فعال ہوگی وہ فوری طور پر ہماری فیکٹری کا دورہ کریں گے۔ اعلیٰ صلاحیتوں کے حامل افراد کام کرنے، کام سیکھنے اور تحقیق کے ارادے سے آنے کی خواہش رکھتے ہیں۔”
ساؤنڈ بائٹ 3 (چینی): ما نان، شانشی ٹورازم کارپوریشن گروپ
"ہم صوبے کے مجموعی سیاحتی نیٹ ورک میں بھرپور طریقے سے شامل ہوں گے اور ریلوے لائن کے ساتھ واقع معیاری سیاحتی مقامات جیسے زرد بادشاہ کے مقبرہ اور دریائے زرد کی ہوکو آبشار کو مؤثر طور پر آپس میں جوڑیں گے۔ ہائی اسپیڈ ریل سے آنے والے سیاحوں کے لئے خصوصی رعایتیں اور براہِ راست بس سروسز بھی متعارف کرائی جائیں گی۔”
شی آن، چین سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ٹیکسٹ آن سکرین:
شی آن یان آن ہائی اسپیڈ ریلوے لائن جلد افتتاح کے لئے تیار
یہ صوبہ شانشی کے قدیم انقلابی علاقے میں پہلی ہائی اسپیڈ لائن ہو گی
299.8 کلومیٹر طویل منصوبہ 350 کلومیٹر فی گھنٹہ رفتار کے لئے ڈیزائن ہوا
شی آن سے یان آن کا سفر اڑھائی گھنٹوں سے کم ہو کر ایک گھنٹہ رہ جائے گا
یان آن سال 1937 سے 1947 تک کمیونسٹ پارٹی کی قیادت کا مرکز رہا
لائن فعال ہونے سے لاجسٹکس میں تیزی اور اخراجات میں نمایاں کمی متوقع ہے
ریلوے زراعت، ثقافت اور سیاحت کے شعبوں کےانضمام کو فروغ دے گی
مقامی صنعتیں نئے مواقع سے فائدہ اٹھانے کی منصوبہ بندی کر رہی ہیں
ہائی اسپیڈ ریلوے سے اعلیٰ صلاحیتوں کے حامل افراد علاقے میں آئیں گے
سیاحتی مقامات کو ریلوے لائن کے ساتھ جوڑ کر خصوصی رعایتیں دی جائیں گی


