منگل, دسمبر 30, 2025
ہومتازہ ترینکوٹ ڈی آئیوری میں چینی کھلونے لوگوں کی دلچسپی کا مرکز بن...

کوٹ ڈی آئیوری میں چینی کھلونے لوگوں کی دلچسپی کا مرکز بن گئے

ابیجان کی منڈیوں اور دکانوں میں کھلونوں کی بھرمار ہے جن میں زیادہ تر کھلونے چین سے آئے ہیں۔ بچوں کے والدین کرسمس اور نئے سال کی تعطیلات کے لئےتحائف خرید رہے ہیں۔

چھوٹی گاڑیاں، گڑیاں، تعلیمی کھیل، روبوٹس، نرم کھلونے اور الیکٹرانک گیمز اپنی مختلف اقسام اور مناسب قیمتوں کے باعث بچوں اور والدین دونوں کی توجہ حاصل کر رہے ہیں۔

یہ کھلونے عموماً سمندری راستے سے آتے ہیں اور ابیجان، بوآکے، یاموسوکرو اور سان پیڈرو جیسے بڑے شہروں میں تقسیم کئے جاتے ہیں جہاں تہواروں کے موسم میں ان کی طلب میں نمایاں اضافہ ہو جاتا ہے۔

بہت سے خاندانوں کے لئے یہ کھلونے بچوں کو تحفہ دینے کا ایک سستا ذریعہ ہیں جو بچوں کے چہروں پر خوشی بکھیرتے اور تہواروں کی منڈیوں میں رونق بڑھاتے ہیں۔

ساؤنڈ بائٹ 1 (فرانسیسی): آرمانڈ کوفی، خریدار

"چین کے ساتھ تعاون کے ذریعے ان میں سے بعض مصنوعات کو کوٹ ڈی آئیوری بھیجا جاتا ہے تاکہ کرسمس اور نئے سال کے موقع پر بچوں کی خواہشات یقینی طور پر پوری کی جا سکیں۔ مہنگی اشیا سے لے کر سستے اور قابلِ خرید آپشنز تک یہ کھلونے مختلف قیمتوں میں دستیاب ہیں جو مختلف طبقوں کی ضروریات اور طلب کو پورا کرتے ہیں۔”

ساؤنڈ بائٹ 2 (فرانسیسی): ولفرائیڈ ٹیپے، خریدار

"میں چین کی تعریف کرنا چاہتا ہوں۔ ان کے تحائف کے معیار میں گزشتہ برسوں کے دوران نمایاں بہتری آئی ہے۔ پہلے ان کا ڈیزائن اور رنگ اتنے دلکش نہیں ہوتے تھے لیکن اب اس میں واضح بہتری آئی ہے اور بچے انہیں خاص طور پر پسند کرتے ہیں۔”

ساؤنڈ بائٹ 3 (فرانسیسی): کولی بالی نگو لو، خریدار

"رواں برس چین سے آنے والے کھلونے خاص طور پر عمدہ معیار کے ہیں۔ میں نے تین مختلف مواقع پر اپنے بچے کے لئے کئی کھلونے خریدے ہیں اور آج خاص طور پر کچھ مزید لینے دوبارہ واپس آیا ہوں۔”

ابیجان، کوٹ ڈی آئیوری سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ٹیکسٹ آن سکرین:

ابیجان کی منڈیوں میں چین سے آئے کھلونوں کی بھرمار ہے

والدین تہواروں اور نئے سال کے حوالے سے تحائف خرید رہے ہیں

چھوٹی گاڑیاں، گڑیاں اور تعلیمی کھیل بچوں کو بہت پسند ہیں

روبوٹس، نرم کھلونے اور الیکٹرانک گیمز بھی یہاں دستیاب ہیں

یہ کھلونے مختلف قیمتوں میں ہر طبقے کی طلب پوری کرتے ہیں

انہیں عموماً سمندری راستے سے ابیجان اور دیگر شہروں میں پہنچایا جاتا ہے

تہواروں کے موسم میں ان کی طلب میں نمایاں اضافہ ہو جاتا ہے

مہنگی اور سستی دونوں اشیا والدین کی سہولت کے لئے دستیاب ہیں

بچے نئے کھلونوں کو واضح طور پر پسند کرتے اور خوش ہوتے ہیں

رواں برس چینی کھلونے خاص طور پر عمدہ معیار کے ہیں

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!