منگل, دسمبر 30, 2025
ہومتازہ ترینچین کے سنکیانگ میں 2025 کے دوران کپاس کی ریکارڈ پیداوار

چین کے سنکیانگ میں 2025 کے دوران کپاس کی ریکارڈ پیداوار

ارمچی(شِنہوا)شمال مغربی چین کے سنکیانگ ویغور خودمختار علاقے نے 2025 کے دوران کپاس کی ریکارڈ پیداوار حاصل کی جو 60 لاکھ ٹن سے تجاوز کر گئی۔

چین کے قومی ادارہ شماریات کے مطابق اس سال سنکیانگ میں کپاس کی پیداوار 61 لاکھ 65 ہزار ٹن رہی جو ملک کی مجموعی پیداوار کا 92.8 فیصد بنتی ہے۔

سنکیانگ میں کپاس کی کاشت کا رقبہ بڑھ کر تقریباً 3 کروڑ 88 لاکھ 80 ہزار مو (تقریباً 25 لاکھ 90 ہزار ہیکٹر) تک پہنچ گیا جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 5.9 فیصد زیادہ ہے جبکہ فی مو اوسط پیداوار 158.6 کلو گرام رہی جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 2.4 فیصد زیادہ ہے۔

ماہرین کے مطابق پورے زرعی موسم کے دوران سازگار موسمی حالات نے پیداوار بڑھانے میں مدد دی جبکہ مضبوط پالیسی معاونت، زرعی ٹیکنالوجی میں پیش رفت اور انسانی وسائل کی بہتر تربیت نے بھی زیادہ پیداواری صلاحیت میں کردار ادا کیا۔

سنکیانگ بدستور چین کا سب سے بڑا کپاس پیدا کرنے والا علاقہ ہے۔ ملک بھر میں کپاس کی پیداوار 2024 کے مقابلے میں 7.7 فیصد اضافے کے ساتھ 2025 میں مجموعی طور پر 66 لاکھ 41 ہزار ٹن تک پہنچ گئی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!