منگل, دسمبر 30, 2025
ہومانٹرنیشنلغزہ بحران، نیتن یاہو اور ٹرمپ انتظامیہ میں اختلافات شدت اختیار کر...

غزہ بحران، نیتن یاہو اور ٹرمپ انتظامیہ میں اختلافات شدت اختیار کر گئے

غزہ کے معاملے پر اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کے درمیان اختلافات شدت اختیار کر گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق غزہ معاملے پر ٹرمپ کے قریبی معاونین نائب صدر جے ڈی وینس، وزیر خارجہ مارکو روبیو، صدارتی مشیر جیرڈ کشنر، خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف اور چیف آف اسٹاف سوزی وائلز نیتن یاہو کے طرزِ عمل سے شدید مایوس ہیں۔

قریبی معاونین کے مطابق نیتن یاہو جان بوجھ کر غزہ میں جنگ بندی اور امن عمل کو سست کر رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق نیتن یاہو بیشتر امریکی اتحادیوں کی حمایت سے محروم ہو چکے ہیں، صرف صدر ٹرمپ ہی ذاتی سطح پر ان کی حمایت کر رہے ہیں تاہم امریکی صدر بھی غزہ معاملے میں تیز پیش رفت چاہتے ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!