سوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ نادیہ خان کو بھارتی گانے پر بیٹے کیساتھ رقص کرنے پر تنقید کا نشانہ بنا دیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق نادیہ خان نے دوست کی بیٹی کی مہندی تقریب میں بیٹے کیساتھ شرکت کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پیر شیئر کیں۔
تقریب میں نادیہ خان نے نیلے رنگ کا مخملی فرشی شلوار سوٹ زیب تن کیا جبکہ بیٹے نے سیاہ شلوار قمیض کیساتھ بیج رنگ کی شال اوڑھی ہوئی تھی۔
تقریب میں نادیہ خانہ نے بیٹے اذان کیساتھ بھارتی گانے سینیوریٹا پر ڈانس کیا جس پر صارفین نے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان کی حب الوطنی پر سوال اٹھائے ۔


