پیر, دسمبر 29, 2025
ہومتازہ ترینچین کی قومی مقننہ کا سالانہ اجلاس 5 مارچ 2026 کو منعقد...

چین کی قومی مقننہ کا سالانہ اجلاس 5 مارچ 2026 کو منعقد ہوگا

بیجنگ(شِنہوا)قومی عوامی کانگریس (این پی سی) کی قائمہ کمیٹی کے فیصلے کے مطابق 14 ویں قومی عوامی کانگریس کا چوتھا سالانہ اجلاس 5 مارچ 2026 کو بیجنگ میں شروع ہوگا۔

یہ فیصلہ پیر سے ہفتے تک منعقد ہونے والے این پی سی قائمہ کمیٹی کے اجلاس کے اختتام پر منظور کیا گیا۔

این پی سی کے سالانہ اجلاس کے مجوزہ ایجنڈے میں حکومتی کارکردگی رپورٹ پر غور اور قومی معاشی اور سماجی ترقی کے لئے 15 ویں 5 سالہ منصوبے (2026-2030) کے مسودے کا جائزہ لینا شامل ہے جبکہ 2025 کے سالانہ قومی معاشی و سماجی ترقیاتی منصوبے کے نفاذ اور 2026 کے قومی معاشی و سماجی ترقیاتی منصوبے کے مسودے کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔

سالانہ اجلاس میں 2025 کے مرکزی اور مقامی بجٹ کے نفاذ کی رپورٹ اور 2026 کے مرکزی اور مقامی بجٹ کے مسودے کا بھی جائزہ لئے جانے کی توقع ہے۔

14 ویں چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس (سی پی پی سی سی) کی قومی کمیٹی کی حالیہ چیئرپرسن کونسل کے اجلاس کے مطابق سی پی پی سی سی کی 14 ویں قومی کمیٹی کے چوتھے اجلاس کو 4 مارچ 2026 کو بیجنگ میں شروع کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!