پیر, دسمبر 29, 2025
ہومتازہ ترینبیجنگ ای-ٹاؤن اپریل 2026 میں انسان نما روبوٹ ہاف میراتھن کی میزبانی...

بیجنگ ای-ٹاؤن اپریل 2026 میں انسان نما روبوٹ ہاف میراتھن کی میزبانی کرے گا

بیجنگ(شِنہوا)بیجنگ ای-ٹاؤن 19 اپریل 2026 کو انسان نما روبوٹ ہاف میراتھن کی میزبانی کرے گا جو 2025 میں دنیا کے پہلے ایڈیشن کے بعد منعقد ہوگی۔

بیجنگ میونسپل عوامی حکومت کے اطلاعاتی دفتر نے بتایا کہ ای-ٹاؤن ہاف میراتھن بھی اسی دن بیک وقت منعقد ہوگی۔ روبوٹ انسانوں کے ساتھ اسی روٹ پر دوڑیں گے تاہم وہ الگ ٹریکس پر ہوں گے جنہیں حفاظتی باڑ یا درمیانی پٹیوں کے ذریعے جدا کیا جائے گا۔

انسان نما روبوٹ ہاف میراتھن میں خودکار نیویگیشن گروپ اور ریموٹ کنٹرول گروپ شامل ہوں گے۔

19 اپریل 2025 کو بیجنگ انسان نما روبوٹ انوویشن سنٹر کی تیار کردہ تیان گونگ الٹرا نے 2 گھنٹے 40 منٹ اور 42 سیکنڈ میں یہ تاریخی 21.0975 کلومیٹر کی دوڑ مکمل کی اور مقابلہ کرنے والی 20 ٹیموں میں کامیابی حاصل کی۔ اسی دوران ایتھوپیاکے کھلاڑیوں نے مردوں اور خواتین دونوں کی ہاف میراتھن میں فتح حاصل کی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!