مانسہرہ کے علاقے داتہ میں جیپ کھائی میں گرنے سے 4 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو حکام موقع پر پہنچے اور جاں بحق افراد کی نعشوں اور زخمیوں کو فوری ہسپتال منتقل کیا۔
حکام کے مطابق جاں بحق ہونیوالوںمیں 3 خواتین بھی شامل ہیں جبکہ تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔
ہسپتال حکام کے مطابق زخمیوں میں کچھ کی حالت تشویشناک ہے جس سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔


