چینی محققین کی ایک ٹیم نے ملک میؔں بننے والی دوا مازڈوٹائڈ کے اثرات اور حفاظت کے جائزے کے ذریعے ٹائپ 2 ذیابیطس کے علاج میں بلڈ گلوکوز پر کنٹرول اور وزن میں کمی کے حوالے سے اہم پیش رفت حاصل کی ہے۔
یہ مطالعہ، جو جرنل نیچر میں شائع ہوا، ظاہر کرتا ہے کہ مازڈوٹائڈ مونوتھراپی نے ان افراد میں پلیسبو کے مقابلے میں بہتر نتائج دئیے جن کی حالت صرف غذا اور ورزش سے کنٹرول نہیں ہو پا رہی تھی۔
چین کے مشرقی صوبے جیانگ سو میں نانجنگ ڈرم ٹاور ہسپتال کے فیز تھری کلینیکل ٹرائل میں 320 بالغ چینی شرکاء کو مساوی طور پر دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا۔ ایک گروپ کو ہر ہفتے سب کیوٹینیوس (جلد کے تحت) انجیکشن کے ذریعے مازڈوٹائڈ دی گئی جبکہ دوسرے گروپ کو پلیسبو دیا گیا۔ ابتدائی 24 ہفتوں کے بعد 24 ہفتوں کا اوپن لیبل ایکسٹینشن مرحلہ شروع ہوا جس میں تمام شرکاء کو مازڈوٹائڈ فراہم کی گئی۔
مشرقی چین کے صوبہ جیانگ سو میں نانجنگ ڈرم ٹاور ہسپتال کے فیز تھری کلینیکل ٹرائل میں 320 بالغ چینی شرکاء کو مساوی طور پر دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا۔ ایک گروپ کو ہر ہفتے جلد کے نیچے انجیکشن کے ذریعے مازڈوٹائڈ دی گئی، جبکہ دوسرے گروپ کو پلیسبو دیا گیا۔ ابتدائی 24 ہفتوں کے بعد 24 ہفتوں پر مشتمل اوپن لیبل ایکسٹینشن مرحلہ شروع ہوا، جس میں تمام شرکاء کو مازڈوٹائڈ فراہم کی گئی۔
یہ مطالعہ جو جرنل نیچر میں شائع ہوا ظاہر کرتا ہے کہ مازڈوٹائڈ مونوتھراپی ان افراد میں پلیسبو کے مقابلے میں بہتر نتائج دیتی ہے جن کی حالت صرف غذا اور ورزش سے کنٹرول نہیں ہو پا رہی تھی۔
ساؤنڈ بائٹ (چینی): ژو دالونگ، ڈائریکٹر، شعبہ اینڈوکراینولوجی، نانجنگ ڈرم ٹاور ہسپتال
’’ یہ ’دوا‘ ذیابیطس کے علاج میں وسیع پیمانے پر استعمال کی جا سکتی ہے ۔ توقع ہے کہ یہ ٹائپ 2 ذیابیطس کے مریضوں، خاص طور پر زائد وزن یا موٹاپے کے شکار افراد کے لئے فائدہ مند ہوگی۔ ہمارا ڈبل بلائنڈ ٹرائل 24 ہفتے یعنی چھ ماہ تک جاری رہا اور تین ماہ کے علاج کے بعد واضح اثرات دیکھے جا سکتے ہیں۔ معمول کے حفاظتی اشاریے قریب سے مانیٹر کئے گئے جبکہ طبی لحاظ سےبھی کوئی اہم مسئلہ سامنے نہیں آیا۔ میرے خیال میں اگرچہ یہ دوا اب چین میں استعمال ہو رہی ہے، مستقبل میں یہ عالمی سطح پر بھی اپنائی جائے گی۔”
نانجنگ، چین سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندے کی رپورٹ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ٹیکسٹ آن سکرین:
چینی محققین نے ٹائپ 2 ذیابیطس کے علاج میں پیش رفت کر لی
مازڈوٹائڈ دوا بلڈ گلوکوز اور وزن میں کمی میں مددگار ہے
نانجنگ ڈرم ٹاور ہسپتال میں فیز تھری کلینیکل ٹرائل کیا گیا
320 بالغ افراد کو مساوی طور پر دوا یا پلیسبو دیا گیا
ابتدائی 24 ہفتوں کے بعد اوپن لیبل ایکسٹینشن مرحلہ شروع ہوا
تحقیق میں مازڈوٹائڈ مونوتھراپی نے پلیسبو سے بہتر نتائج دکھائے
وہ افراد جن کی حالت صرف غذا اور ورزش سے کنٹرول نہیں تھی
دوا کے اثرات تین ماہ کے علاج کے بعد واضح طور پر نظر آئے
حفاظتی اشاریے قریب سے مانیٹر کیے گئے، کوئی اہم مسئلہ نہیں ہوا
یہ دوا اب چین میں استعمال ہو رہی ہے اور مستقبل میں عالمی سطح پر ہوگی
ٹائپ 2 ذیابیطس کے زائد وزن یا موٹاپے کے شکار مریض مستفید ہوں گے
مازڈوٹائڈ ذیابیطس کے علاج میں وسیع پیمانے پر استعمال کے لیے تیار ہے


