اتوار, دسمبر 28, 2025
ہومپاکستانمتحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید پاکستان پہنچ گئے،...

متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید پاکستان پہنچ گئے، پرتپاک استقبال

اسلام آباد: متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النیہان پاکستان پہنچ گئے، نور خان ایئر بیس پر وزیراعظم شہباز شریف ،نائب وزیراعظم اسحاق ڈار ،چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وفاقی وزرا ء نے معزز مہمان کا پرتپاک استقبال کیا۔ اماراتی صدر کو 21توپوں کی سلامی دی گئی اور گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔

قبل ازیں اماراتی صدر کا طیارہ جیسے ہی پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہوا پاک فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے طیارے کو حصار میں لے کر فضائی سلامی پیش کی۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق صدر متحدہ عرب امارات کے ہمراہ وزراء اور سینئر حکام پر مشتمل اعلی سطحی وفد بھی پاکستان آیا ہے، دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال اور عالمی سطح پر باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

ترجمان کے مطابق شیخ محمد بن زاید النہیان کا دورہ پاکستان دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ اور برادرانہ تعلقات کا عکاس ہے،دورے سے تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، ترقی اور علاقائی استحکام کے شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ ملنے کی توقع ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!