اتوار, دسمبر 28, 2025
ہومپاکستانلاہور، محمودالرشید کو 33، یاسمین راشد، عمر چیمہ کو 10، 10سال قید...

لاہور، محمودالرشید کو 33، یاسمین راشد، عمر چیمہ کو 10، 10سال قید کی سزا ، تحریری فیصلہ جاری

لاہور: اے ٹی سی لاہور نے پی ٹی آئی رہنمائوںکیخلاف 9 مئی کے دو مقدمات کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔ تحریری فیصلے کے مطابق 9مئی کو گلبرگ میں جلائو گھیرائو اور گاڑیاں جلانے سے متعلق 2مقدمات میں شواہد کا جائزہ لینے کے بعد پی ٹی آئی رہنمائوں سمیت 7ملزمان کو مختلف سزائیں سنائی گئی ہیں۔ فیصلے کے مطابق میاںمحمود الرشید کو مختلف دفعات کے تحت مجموعی طور پر 33سال قید اور 6لاکھ روپے جرمانے ،ڈاکٹر یاسمین راشد ،عمر سرفراز چیمہ اور اعجاز چوہدری کو 10،10سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ یاسمین راشد ،اعجاز چوہدری اور عمر سرفراز چیمہ کا سازش کی میٹنگ میں موجود ہونا ثابت ہوتا ہے، فیصلے میںکہا گیا ہے کہ پراسکیوشن کے مطابق ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت چار رہنمائوں نے ملک میں جلائو گھیرئوا کیلئے عوام میں انتشار پھیلایا، پراسکیوشن نے مختلف واٹس ایپ امیسجز اور 70سوشل میڈیا اکانٹس کی تفصیلات فراہم کیں، ملزمان کے خلاف فارنزک رپورٹس بھی پیش کی گئیں۔

فیصلے کے مطابق جے آئی ٹی کی تفتیشی ٹیم نے ملزمان کو قصور وار قرار دیا، ملزمان نے جے آئی ٹی کی رپورٹ کو کسی بھی فورم پر چیلنج نہیں کیا۔فیصلے کے مطابق ملزمان نے اپنے حتمی بیانات میں خود کو معصوم قرار دیا تاہم پراسکیوشن اپنا کیس ثابت میں کامیاب رہی۔فیصلے کے مطابق جرم ثابت نہ ہونے پر 23ملزمان کو بری کیا جاتا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!