اتوار, دسمبر 28, 2025
ہومتازہ ترینجاپان اپنی جارحیت کی تاریخ پر غور کرے، چین کی تاکید

جاپان اپنی جارحیت کی تاریخ پر غور کرے، چین کی تاکید

بیجنگ(شِنہوا)چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے جمعہ کے روز کہا ہے کہ چین نے جاپان پر زور دیاہے کہ وہ اپنی جارحیت کی تاریخ کا سامنا کرے، اس پر سنجیدگی سے غور و فکر کرے اور ٹھوس اقدامات کے ذریعے اپنے عسکریت پسندانہ جرائم پر ندامت اور متاثرین کے لئے احترام کا اظہار کرے۔

ترجمان لین جیان نے ان خیالات کا اظہار یومیہ پریس بریفنگ کے دوران روسی وزارت خارجہ کے ترجمان کے اس حالیہ بیان کے بعد کیا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ جاپان کو اپنے جرائم پر توبہ کرنے کے لئے جاپانی عسکریت پسندی کے متاثرین کی یاد میں ایک یادگاری ہال تعمیر کرنا چاہیے ۔

لین نے کہا کہ چین روس کے اس بیان کو سراہتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یاسوکونی مزار، جو غیر ملکی جارحیت کے لئے جاپانی عسکریت پسندی کا ایک روحانی ذریعہ اور علامت ہے، وہاں 14 ایسے "کلاس-اے” جنگی مجرموں کی تعظیم کی جاتی ہے جو اپنے ملک کے جنگی جرائم کے سنگین ذمہ دار تھے۔

لین نے کہا کہ رواں سال جاپانی جارحیت کے خلاف چینی عوام کی مزاحمت اور فسطائیت مخالف عالمی جنگ میں فتح کی 80 ویں سالگرہ کا سال ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ چین روس سمیت عالمی برادری کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے تیار ہے تاکہ دوسری عالمی جنگ کے فاتحانہ نتائج اور جنگ کے بعد قائم ہونے والے بین الاقوامی نظام کا مضبوطی سے دفاع کیا جا سکے، جاپانی عسکریت پسندی کے دوبارہ ابھرنے کے خلاف ہوشیار رہا جائے اور عالمی امن و استحکام کی حفاظت کی جا سکے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!