پیر, دسمبر 29, 2025
ہومپاکستاناے این ایف کی کراچی پورٹ پر کارروائی ،کنٹینر سے لاکھوں ڈالر...

اے این ایف کی کراچی پورٹ پر کارروائی ،کنٹینر سے لاکھوں ڈالر مالیت کی47کلو منشیات برآمد

کراچی: اینٹی نارکوٹکس فورس نے کراچی بندرگاہ پر کارروائی کے دوران درآمد شدہ کنٹینر سے 47کلو منشیات ضبط کر لی۔ترجمان کے مطابق ضبط کی گئی کوکین کی مالیت عالمی مارکیٹ میں لاکھوں ڈالرز بنتی ہے۔ ترجمان کے مطابق انٹیلی جنس پروفائلنگ اور رسک اسیسمنٹ کی بنیاد پر اے این ایف نے سکریپ کے 7کنٹینرز کو مشکوک قرار دیا تھا، گوجرانوالہ روانگی سے قبل کنٹینرز کی نہایت باریک بینی سے مکمل جانچ پڑتال کی گئی، اس دوران ایک کنٹینر کے اندر چھپائی گئی کوکین برآمد ہوئی۔ ترجمان کے مطابق مہارت سے چھپائی گئی منشیات کی برآمدگی اے این ایف کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا مظہر ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!