پیانگ یانگ(شِنہوا)عوامی جمہوریہ کوریا (ڈی پی آر کے) نے بحیرہ کوریا کے مشرقی حصے میں فضا میں طویل فاصلے تک مار کرنے والے نئی قسم کے طیارہ شکن میزائلوں کا تجربہ کیا ہے۔
کورین سنٹرل نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ورکرز پارٹی آف کوریا کے جنرل سیکرٹری اور ڈی پی آر کے کے ریاستی امور کے صدر کم جونگ اُن نے تجربے کا مشاہدہ کیا۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ یہ طیارہ شکن میزائل نظام کی حربی اور تکنیکی خصوصیات کا اندازہ لگانے کے لئے پہلا تجربہ تھا، اور داغے گئے میزائلوں نے فرضی اہداف کو درست طور پر نشانہ بنایا۔
رپورٹ کے مطابق یہ تجربہ ڈی پی آر کے کی میزائل انتظامیہ اور اس سے منسلک طیارہ شکن ہتھیاروں کے نظام کے تحقیقی اداروں کی معمول کی سرگرمیوں کا حصہ ہے جس کا مقصد قومی طیارہ شکن دفاعی نظام کو تکنیکی طور پر بہتر بناناہے۔


