جمعہ, دسمبر 26, 2025
ہومتازہ ترینبیجنگ نے غیر مقامی افراد کے لئے گھر خریدنے کی شرائط میں...

بیجنگ نے غیر مقامی افراد کے لئے گھر خریدنے کی شرائط میں نرمی کر دی

بیجنگ(شِنہوا)بیجنگ نے غیر مقامی خاندانوں کے لئے گھر خریدنے کی شرائط نرم کرنے اور کثیر بچوں والے خاندانوں کو گھر خریدنے میں سہولت فراہم کرنے کے لئے ایک نیا پالیسی پیکیج متعارف کرا دیا ہے، جو بدھ سے نافذ العمل ہو گیا ہے۔

بلدیاتی حکومت کے مطابق اس اقدام کا مقصد جائیداد کے شعبے کو مستحکم کرنا اور لوگوں کی رہائشی ضروریات کو بہتر طور پر پورا کرنا ہے۔

بیجنگ میں غیر مقامی خاندانوں کے لئے پانچویں رنگ روڈ کے اندر گھر خریدنے کی صورت میں سماجی انشورنس یا انفرادی آمدنی ٹیکس کی ادائیگی کے ریکارڈ کی مطلوبہ مدت تین سال سے کم کر کے دو سال کر دی گئی ہے جبکہ پانچویں رنگ روڈ کے باہر گھروں کے لئے یہ مدت دو سال سے کم کر کے ایک سال کر دی گئی ہے۔

دو یا اس سے زیادہ بچوں والے خاندانوں کو پانچویں رنگ روڈ کے اندر ایک اضافی گھر خریدنے کی اجازت دی گئی ہے۔ خاص طور پر مقامی کثیر بچوں والے خاندان زیادہ سے زیادہ تین گھر خرید سکتے ہیں جبکہ غیر مقامی کثیر بچوں والے خاندان، جن کے پاس دو سال کے مسلسل سماجی انشورنس یا انفرادی آمدنی ٹیکس کی ادائیگی کے ریکارڈ موجود ہوں، اس علاقے میں زیادہ سے زیادہ دو گھر خرید سکتے ہیں۔

مالیاتی ادارے اب رہن کی شرح سود مقرر کرتے وقت پہلے اور دوسرے گھر میں فرق نہیں کریں گے بلکہ فیصلے مارکیٹ کے طریقہ کار اور خطرات کے جائزے کی بنیاد پر کریں گے۔

پراپرٹی کے نئے منصوبوں کے طریقہ کار کو آسان بنایا گیا ہے تاکہ ریئل اسٹیٹ سرمایہ کاری کی کارکردگی میں اضافہ کیا جا سکے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!