جمعہ, دسمبر 26, 2025
ہومپاکستانموبائل سم کی صارف کے نام پر رجسٹریشن لازمی قرار

موبائل سم کی صارف کے نام پر رجسٹریشن لازمی قرار

پی ٹی اے نے موبائل سم کی صارف کے نام پر رجسٹریشن لازمی قرار دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ کسی دوسرے فرد کے نام پر رجسٹرڈ سم کا استعمال ضوابط کے منافی، قواعد خلاف ورزی پر سخت کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔

پی ٹی اے کی جانب سے جاری اعلامئے کے مطابق ٹیلی کام صارفین کو سم کے ذمہ دارانہ استعمال کی ہدایت کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ تما م سمز کا صارف کے اپنے نام پر رجسٹرڈ ہونا لازمی ہے، کسی دوسرے فرد کے نام پر رجسٹرڈ سم کا استعمال ضوابط کے منافی تصور کیا جاتا ہے جبکہ سم کے کسی بھی غلط استعمال کی مکمل ذمہ داری متعلقہ رجسٹرڈ صارف پر عائد ہوتی ہے۔

پی ٹی اے نے کہا ہے کہ صارفین اپنے نام پر رجسٹرڈ سمز کا ہی استعمال کریں، ساتھ ہی یہ بھی لازم قرار دیا گیا ہے کہ صارفین اپنی سمز اور ٹیلی کمیونیکیشن کنکشنز کا ذمہ دارانہ استعمال یقینی بنائیں، صارفین اپنی سم یا ڈیوائس کے ذریعے کی جانے والی تمام کالز، میسجز اور ڈیٹا کے استعمال کے انفرادی طور پر خود ذمہ دار ہوں گے۔

بیان میں واضح کہا گیا ہے کہ تمام متعلقہ قواعد و ضوابط کی پابندی نہ کرنے پر صارفین کیخلاف ضروری کارروائی عمل میں لائی جا سکتی ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!