جمعہ, دسمبر 26, 2025
ہومتازہ ترینسٹار فٹبالر لیونل میسی اکیسویں صدی کے بہترین ایتھلیٹ قرار، رونالڈو کا...

سٹار فٹبالر لیونل میسی اکیسویں صدی کے بہترین ایتھلیٹ قرار، رونالڈو کا دسواں نمبر

ارجنٹائن کے عالمی شہرت یافتہ کھلاڑی اور انٹر میامی کے سٹار فٹبالر لیونل میسی نے ایک اور تاریخی اعزاز اپنے نام کر لیا اور ایک غیر ملکی جریدے کی جانب سے اکیسویں صدی کا بہترین ایتھلیٹ قرار دیدیا گیا ہے جس کے بعد لیونل میسی نے نہ صرف اپنے روایتی حریف کرسٹیانو رونالڈو کو پیچھے چھوڑ دیا بلکہ این ایف ایل لیجنڈ ٹام بریڈی سمیت کئی بڑے عالمی اسپورٹس سٹارز کو بھی مات دیدی ہے، یہ فہرست دنیا بھر کے مختلف کھیلوں سے تعلق رکھنے والے 25 بااثر ترین ایتھلیٹس پر مشتمل ہے جنہیں انکی غیر معمولی کامیابیوں، اعزازات اور عالمی اثر و رسوخ کی بنیاد پر منتخب کیا گیا ہے، این ایف ایل کے سات مرتبہ چیمپئن رہنے والے ٹام بریڈی فہرست میں دوسرے نمبر پر ہیں جبکہ 28 اولمپک میڈلز کے حامل کامیاب ترین تیراک مائیکل فیلپس تیسری پوزیشن پر موجود ہیں۔

فہرست میں ٹینس سٹار سرینا ولیمز، دنیاکے تیز ترین انسان یوسین بولٹ اور باسکٹ بال سپر سٹار لیبرون جیمز جیسے نامور کھلاڑی بھی شامل ہیں، کرسٹیانو رونالڈو حیران کن طور پر فہرست میں دسویں نمبر پر رہے جہاں وہ ٹینس کے نوواک جوکووچ، جمناسٹک آئیکون سمون بائلز اور باسکٹ بال لیجنڈ کوبی برائنٹ جیسے کھلاڑیوں سے پیچھے رہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!