جمعہ, دسمبر 26, 2025
ہومانٹرٹینمنٹاداکارہ صبا قمر کو پولیس وردی میں ویڈیو شوٹ کروانا مہنگا پڑگیا

اداکارہ صبا قمر کو پولیس وردی میں ویڈیو شوٹ کروانا مہنگا پڑگیا

پاکستانی ڈراموں کی معروف اداکارہ صبا قمر کو پولیس کی وردی پہن کر ویڈیو شوٹ کروانا مہنگا پڑگیا ہے اور قانونی مشکل میں پھنس گئی ہیں۔

اطلاعات کے مطابق اداکارہ کیخلاف پولیس یونیفارم کے مبینہ غلط استعمال پر مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر کر دی گئی ہے، ایڈیشنل سیشن جج الیاس ریحان نے درخواست پر سماعت کی۔

درخواست گزار وسیم زوار نے موقف اختیار کیا کہ سوشل میڈیا پر موجود ایک ویڈیو میں صبا قمر کو ڈریسنگ روم میں پولیس یونیفارم پہنے دیکھا جا سکتا ہے، انہوں نے ایس پی کا بیج بھی لگایا ہوا ہے قانون کے تحت پولیس یونیفارم پہننے سے قبل متعلقہ محکمے سے این او سی لینا ضروری ہوتا ہے جو اس کیس میں حاصل نہیں کیا گیا، معاملہ پر تھانہ پرانی انار کلی میں مقدمہ درج کرنے کی درخواست دی گئی تاہم پولیس کی جانب سے کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی، عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد کیس کی سماعت 14 جنوری تک ملتوی کر دی ہے۔

ادھر صبا قمر نے دیوا میگزین کے ایڈیٹر اِن چیف راحیل راء کی انسٹاگرام پوسٹ کو ری شیئر کیا ہے جس میں انہوں نے اداکارہ کا بھرپور دفاع کیا، راحیل راء نے طنزیہ انداز میں کہا کہ اگر کوئی اداکار پولیس افسر کا کردار ادا کر رہا ہو تو کیا یہ توقع کی جا سکتی ہے کہ وہ دلہن کے لباس یا لان کے سوٹ میں نظر آئے، کردار ہمیشہ کہانی اور سکرپٹ کے مطابق لباس پہنتے ہیں، نہ کہ کسی کی منگھڑت سوچ کے تحت، راحیل کے بیان پر صبا قمر نے بھی مزاحیہ انداز میں ردعمل دیا اور انسٹاگرام سٹوری پر لکھا اوہ خدایا، لگتا ہے آج کل میں بہت زیادہ مشہور ہو گئی ہوں، ساتھ مسکراتے ہوئے ایموجیز شامل کئے جسے سوشل میڈیا صارفین نے دلچسپ قرار دیا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!