ہفتہ, دسمبر 27, 2025
ہومانٹرنیشنلامریکہ، بیروزگاری الائونس کے حصول کی نئی درخواستوں میں کمی کا رجحان

امریکہ، بیروزگاری الائونس کے حصول کی نئی درخواستوں میں کمی کا رجحان

امریکہ میں ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے بیروزگاری الائونس کے اعلان کے بعد امید کی جارہی تھی کہ الائونس کے حصول کیلئے زیادہ لوگ درخواستیں جمع کرینگے مگر نئی درخواستوں میں توقعات کے برعکس کمی ریکارڈ کی گئی ہے، تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ ملازمتوں کی فراہمی میں سست روی کے باعث دسمبر کے مہینے میں مجموعی بیروزگاری کی شرح بلند رہنے کا امکان ہے۔

امریکی محکمہ محنت کے مطابق 20 دسمبر کو ختم ہونیوالے ہفتے کے دوران بے روزگاری الائونس کے لیے جمع کرائی جانے والی نئی درخواستوں کی تعداد میں 10 ہزار کی کمی ہوئی جس کے بعد یہ تعداد 2 لاکھ 14 ہزار تک پہنچ گئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ وہ افراد جو پہلے سے بیروزگاری الائونس حاصل کر رہے ہیں اور مسلسل امداد لے رہے ہیں انکی تعداد میں 38 ہزار کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد یہ تعداد 19لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق نومبر میں امریکا میں بیروزگاری کی شرح 4.6 فیصد تک پہنچ گئی تھی جو گزشتہ چار سال کی بلند ترین سطح ہے۔

ماہرین کے مطابق اس اضافہ کی ایک وجہ ملازمتوں کے مواقع میں کمی کیساتھ ساتھ امریکی حکومت کی 43روزہ جزوی شٹ ڈان جیسے تکنیکی عوامل بھی ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!