یوم قائد پر آئی ایس پی آر نے بانی پاکستان کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے نیا ملی نغمہ جاری کردیا۔
نغمے میں قائد اعظم محمد علی جناح کی قائدانہ صلاحیتوں کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا گیا ہے۔
نغمے میں قائد کے فرمودات اور قیامِ پاکستان کی خاطر دی جانے والی قربانیوں اور تاریخی جدوجہد کی عکاسی گئی ہے جو دشمنوں کے عزائم کے خلاف قومی استقامت اور عزم کو اجاگر کرتا ہے۔
نغمہ قائداعظم کے افکار کی تجدید و پاکستان کے محفوظ و باوقار مستقبل کا مظہر ہے۔


