اتوار, دسمبر 28, 2025
ہومپاکستانای چالان سے حادثات میں کمی ہوئی۔ وزیر داخلہ سندھ

ای چالان سے حادثات میں کمی ہوئی۔ وزیر داخلہ سندھ

وزیر داخلہ سندھ ضیاء لنجار نے کہا ہے کہ اِی چالان سسٹم ٹریفک کی بہتری کیلئے ہے، نفاذ سے حادثات میں اموات کی تعداد کم ہوئی ہے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ضیاء لنجار نے کہا کہ کراچی میں دو سالوں میں بھتہ خوری کے 172 مقدمات درج ہوئے 2024ء اور 2025ء میں لوگوں نے جھگڑوں، زمین اور برادری تنازعات کے مقدمات بھی بھتہ خوری کے تحت درج کرائے، پولیس تفتیش میں 76مقدمات بھتہ خوری کے نکلے جس میں 131ملزمان ملوث تھے۔

انہوں نے بتایا کہ پولیس مقابلوں میں 6ملزمان مارے گئے اور 100سے زائد ملزمان کو گرفتار کیا گیا، قادری ہائوس سے پولیس نے 9 ملزمان کو گرفتار کیا۔

انہوں نے کہا کہ آئی جی سندھ کی تبدیلی کے معاملے پر وفاق سے رابطہ کیا ہے، وفاق تین نام بھیجتا ہے جس میں سے صوبہ ایک نام کی منظوری دے کر وفاق کو بھیجتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اِی چالان سسٹم ٹریفک کی بہتری کیلئے لائے ہیں، نفاذ سے ٹریفک حادثات میں اموات کی تعداد کم ہوئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پورٹ سے چلنے والے ٹرالر پر دن کے اوقات میں پابندی لگائی ہے، واٹر ٹینکر پر پابندی سے شہر میں پانی کی فراہمی مسئلہ بن جائے گی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!