جمعرات, دسمبر 25, 2025
ہومتازہ ترینچین کی امریکہ کے من مانے ٹیرف،صنعتوں کو دبانے کی شدید مخالفت

چین کی امریکہ کے من مانے ٹیرف،صنعتوں کو دبانے کی شدید مخالفت

بیجنگ(شِنہوا)چین نے امریکہ کی جانب سے چینی صنعتوں کو بلا جواز روکنے کے لئے من مانے ٹیرف کے نفاذ کی شدید مخالفت کر دی ہے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیان نے یہ بات بدھ کے روز معمول کی پریس بریفنگ کے دوران امریکہ کی جانب سے چین کی سیمی کنڈکٹر انڈسٹری پر ٹیرف لگانے کے ارادے کے اعلان کے بعد کہی جس کا اطلاق 2027 سے ہوگا۔

لین نے کہا کہ امریکہ کے اس اقدام سے عالمی پیداواری عمل اور سپلائی چین کے استحکام میں خلل پڑے گا اور تمام ممالک کی سیمی کنڈکٹر صنعتوں کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ پیدا ہوگی۔ یہ عمل نہ صرف خود امریکہ کے لئے نقصان دہ ثابت ہوگا بلکہ دوسروں کو بھی نقصان پہنچائے گا۔

لین نے کہا کہ چین نے امریکہ پر زور دیا ہے کہ وہ جلد اپنی غلط روش کو درست کرے، دونوں سربراہان مملکت کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے پر عمل کرے، مذاکرات کے ذریعے اپنے متعلقہ تحفظات کو دور کرے اور برابری، احترام اور باہمی فائدے کی بنیاد پر اختلافات کو مناسب طریقے سے حل کرے تاکہ پاک چین-امریکہ تعلقات کی مستحکم، مثبت اور پائیدار ترقی کو برقرار رکھا جا سکے۔

لین جیان نے متنبہ کیا کہ اگر امریکہ نے اپنا راستہ بدلنے سے انکار جاری رکھا تو چین اپنے جائز حقوق اور مفادات کے تحفظ کے لئے بھرپور طریقے سے جوابی اقدامات کرے گا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!