جمعرات, دسمبر 25, 2025
ہومانٹرنیشنلجاپانی وزیراعظم کے تائیوان کے متعلق غلط بیانات کے خلاف جاپانی باشندوں...

جاپانی وزیراعظم کے تائیوان کے متعلق غلط بیانات کے خلاف جاپانی باشندوں کا پھر احتجاجی مظاہرہ

ٹوکیو(شِنہوا)جاپان کے شہریوں نے دارالحکومت ٹوکیو میں وزیراعظم ہاؤس کے سامنے ایک مرتبہ پھر احتجاجی ریلی نکالی۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ تاکائیچی تائیوان کے متعلق اپنے غلط بیانات واپس لیں۔ انہوں نے ایک اعلیٰ حکومتی عہدیدار کی طرف سے جوہری ہتھیاروں کے حصول کے بیانات کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔

ریلی کے دوران مظاہرین نے’’آئین کی پاسداری کرو‘‘’’جنگ کو نہ بھڑکاؤ‘‘ کے نعرے لگائے۔ جاپان کی سوشل ڈیموکریٹک پارٹی کی رہنما میزوہو فوکو شیما نے خطاب کرتے ہوئے حکومت کی سلامتی پالیسی کی سمت پر تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم آفس میں سلامتی پالیسی کے انچارج کی طرف سے جوہری ہتھیاروں کے حصول کے حق میں بیانات نے جاپان کے طویل عرصے سے قائم تین غیر جوہری اصولوں کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔

انہوں نے تاکائیچی کی کابینہ کو جنگ کی تیاری کرنے والی کابینہ کے طور پر بیان کیا۔ انہوں نے کہا کہ جاپان کے دفاعی بجٹ میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور یہ سمت جنگ عظیم دوئم سے پہلے والے جاپان کی یادوں کو تازہ کر رہی ہے۔

ٹوکیو کی صوفیہ یونیورسٹی میں بین الاقوامی سیاست کے پروفیسر کوئچی ناکانو نے شِنہوا کو بتایا کہ بہت سے لوگوں کو تاکائیچی کے تائیوان سے متعلق بیانات کی سنگینی کا بہت محدود ادراک ہے، جس کی وجہ انہوں نے جاپان میں طویل عرصے سے منظم اور خاطر خواہ تاریخی تعلیم کا فقدان قرار دیا۔ ناکانو نے زور دیا کہ جاپان کا بعد از جنگ آئین اور بین الاقوامی برادری میں جاپان کے کردار کی بنیاد ہمیشہ یہ ہونی چاہیے کہ تاریخ کی غلطیوں کو کبھی نہ دہرایا جائے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!