شین زین(شِنہوا)چین کے جنوبی شہر شین زین کی غیر ملکی تجارت جنوری سے نومبر کے دوران 41.2 کھرب یوآن (تقریباً 584.6 ارب امریکی ڈالر) تک پہنچ گئی جو چینی مین لینڈ کے شہروں میں پہلے نمبر پر ہے۔
شین زین کسٹمز نے بتایا کہ اس مدت کے دوران شین زین کی برآمدات مجموعی طور پر 25 کھرب یوآن رہیں جبکہ درآمدات گزشتہ سال کے مقابلے میں 7.7 فیصد اضافے کے ساتھ 16.2 کھرب یوآن ہو گئیں۔
روایتی الیکٹرانک انفارمیشن انڈسٹریز اور ابھرتی ہوئی صنعتوں کی مصنوعات کی برآمدات میں مخالف رجحان کے باوجود اضافہ دیکھا گیا۔ الیکٹرو مکینیکل مصنوعات کی درآمدات میں 9.5 فیصد اضافہ ہوا جو مجموعی درآمدات کا 81.5 فیصد ہے۔
نجی اداروں نے شین زین کی تجارتی سرگرمیوں کو تقویت دی جن کا مجموعی تجارتی مالیت میں حصہ تقریباً 70 فیصد رہا۔


