جمعرات, دسمبر 25, 2025
ہومتازہ ترینلائی چھنگ-تے تائیوان کی اہم صنعتوں کی سودے بازی پر شدید...

لائی چھنگ-تے تائیوان کی اہم صنعتوں کی سودے بازی پر شدید تنقید کی زد میں

بیجنگ(شِنہوا)چینی مین لینڈ کے ایک ترجمان نے لائی چھنگ-تے کی زیر قیادت تائیوان ڈیموکریٹک پروگریسو پارٹی (ڈی پی پی) کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے کہ وہ تائیوان کی مسابقتی صنعتوں پر سودے بازی کر رہی ہے۔

چین کی ریاستی کونسل کے تائیوان امور دفتر کے ترجمان پینگ چھنگ این نے یہ بات اپنی معمول کی پریس بریفنگ میں اس سوال کے جواب میں کہی جب ان سے پوچھا گیا کہ ڈی پی پی حکام امریکہ کی طرف سے منعقد کئے جانے والے پہلے سلیکا سربراہی اجلاس میں شرکت کر رہے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ چین امریکہ کی طرف سے تائیوان کے علیحدگی پسندوں کو پلیٹ فارم فراہم کرنے کی سختی سے مخالفت کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈی پی پی حکام جو علیحدگی پسند ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں، دانستہ طور پر نظریاتی تصادم کو بھڑکاتے ہیں تاہم ان کے اس اقدام کو عوامی حمایت حاصل نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ نام نہاد’’جمہوری سپلائی چین‘‘ معاشی اور مارکیٹ کے اصولوں کے متصادم ہے، جو ڈی پی پی حکام کی بیرونی قوتوں کے ساتھ سازباز کی عکاسی کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ علیحدگی پسندی کے لئے بیرونی قوتوں کی حمایت حاصل کرنے کی خاطر تائیوان کی مسابقتی صنعتوں کی فروخت اور جزیرے کے ترقیاتی امکانات کی قربانی دینے کے اقدامات صرف آبنائے پار کشیدگی کو بڑھائیں گے، تائیوان کے شہریوں پر بوجھ میں اضافہ کریں گے اور تائیوان کی معاشی بنیادوں اور مستقبل کی ترقی کو نقصان پہنچائیں گے۔

پینگ نے کہا کہ تائیوان کی معیشت میں بڑھتی ہوئی غیر یقینی صورتحال اور ساختی عدم توازن، دولت کے بڑھتے ہوئے فرق اور عوامی زندگی میں بہتری کی کمی کے باوجود ڈی پی پی نے حقیقت کو نظرانداز کرنے اور عوام کو گمراہ کرنے کا راستہ اختیار کیا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!