جمعرات, دسمبر 25, 2025
ہومانٹرنیشنلچین عالمی خوشحالی اور ترقی کے لئے مواقع پیدا کر رہا...

چین عالمی خوشحالی اور ترقی کے لئے مواقع پیدا کر رہا ہے،روسی سکالر

ماسکو(شِنہوا)ایک روسی سکالر نے کہا ہے کہ چین پوری دنیا کے لئے ترقی کے مواقع پیدا کر رہا ہے اور ایک ایسا ماحول پیدا کر رہا ہے جو نہ صرف چینی ترقی کے لئے ساز گار ہے بلکہ اس کےشراکت دار بھی اس سے مشترکہ ترقی اور خوشحالی حاصل کرسکتے ہیں۔

روسی اکیڈمی آف سائنسز کے انسٹی ٹیوٹ آف چائنہ اینڈ ماڈرن ایشیا کی ایک سینئر محقق ایکاترینا زکلیاز منسکایا نے شِنہوا کے ساتھ ایک انٹرویو میں عالمی ترقی میں چین کے کلیدی کردار پر روشنی ڈالتے ہو ئے کہا کہ چین کا عالمی ترقی میں 30 فیصد کے قریب حصہ ہے، جو اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ چین کی مقامی ترقی قریبی طور پر عالمی ترقی سے جڑی ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کی جانب سے چین کے 15 ویں پانچ سالہ منصوبے کی تشکیل کے لئے دی گئی سفارشات، جو سی پی سی کی 20 ویں مرکزی کمیٹی کے چوتھے مکمل اجلاس میں منظور کی گئیں، نے ایک مثبت پیغام بھیجا ہے کہ چین اپنے اعلیٰ سطح کے کھلے پن کو توسیع دینے کے لئے پر عزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ توقع ہے کہ چین کے آنے والے 15 ویں پانچ سالہ منصوبے میں ماحول دوست ترقی پر بھرپور زور دیا جائے گا۔ چین کی ماحولیاتی تحفظ کو فروغ دینے کی کوششیں "صاف پانی اور سرسبز پہاڑ قیمتی اثاثے ہیں”کے وژن کے مطابق ہیں۔

انہوں نے زور دیا کہ چین قابل تجدید توانائی میں سر فہرست ملک ہے اور دیگر ممالک کو ہوا اور شمسی بجلی گھروں کی تعمیر میں مدد دے کر اس شعبے میں فعال طور پر اپنے کردار کو توسیع دے رہا ہے۔

چین-پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تحت پاکستان کے شہر بہاولپور میں لگائے جانے والے شمسی بجلی گھر کا منظر دیکھا جاسکتا ہے۔(شِنہوا)

انہوں نے کہا کہ جدت طرازی بھی 15 ویں پانچ سالہ منصوبے کا ایک اہم محور ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ بیرونی دباؤ کے باوجود چین نے حالیہ برسوں میں سائنس اور ٹیکنالوجی میں نمایاں پیش رفت حاصل کی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چین متوقع طور پر اپنے ہائی ٹیک مینوفیکچرنگ شعبے کو مسلسل بہتر کرنے کی توقع رکھتا ہے اور آنے والے 15 ویں پانچ سالہ منصوبے کے دوران سمارٹ فون، کمپیوٹرز اور گاڑیوں جیسے شعبوں میں عالمی مقابلہ کرنے والی مصنوعات پیش کر سکتا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!