بیجنگ(شِنہوا)چین نے جاپان سے کہا ہے کہ وہ نیوکلیئر ری ایکٹر کی بندش کے دوران تابکار مواد پر مشتمل پانی کے رساؤ کے واقعے کے بعد صورتحال فوری طور پر واضح کرے۔
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیان نے معمول کی نیوز بریفنگ میں کہا کہ جاپان کو چاہیے کہ وہ جوہری توانائی کے پلانٹس کی بندش اور تابکار فضلہ کے مناسب ضابطے کے اقدامات کرے۔
لین جیان نے جاپان پر زور دیا کہ وہ فوکوشیما نیوکلیئر حادثے سے مکمل سبق حاصل کرے، اپنے جوہری حفاظتی فرائض کو سنجیدگی سے انجام دے اور خود کو بین الاقوامی نگرانی کے سپرد کرے تاکہ عالمی برادری کی تشویش کو کم کیا جا سکے۔


