موسمِ سرما کے دوران چین کے انتہائی شمال میں واقع صوبہ حئی لونگ جیانگ برف اور برفانی کھیلوں کی جنت میں تبدیل ہو جاتا ہے۔
برف اور برفانی وسائل کی فراوانی کے باعث وودالیانچی شہر کی مقامی انتظامیہ نے مختلف سکولوں میں سرمائی کھیلوں کے فروغ کی کوششیں تیز کر دی ہیں۔
شہر کے نمبر ایک پرائمری سکول نے برف سے ڈھکے کھیل کے میدان کو سرمائی تفریحی گاہ میں تبدیل کر دیا ہے جہاں طلبہ مختلف دلچسپ کھیلوں میں حصہ لے رہے ہیں۔
ساؤنڈ بائٹ (چینی): لی منگ شوآن، طالبہ، وودالیانچی نمبر 1 پرائمری سکول
"میں نے نہ صرف بہت خوب وقت گزارا بلکہ مجھے اپنے ہم جماعت ساتھیوں کے مزید قریب آنے کا موقع بھی ملا۔ میں نے واقعی سردیوں کی خوبصورتی کو محسوس کیا۔ یہ تفریحی کھیل اور وہ قیمتی لمحات جو ہم نے اکٹھے گزارے میرے لیے بہت خاص ہیں۔ یہ اس سردی کی میری سب سے خوبصورت یاد ہے۔”
اسی دوران شہر کے نمبر 2 پرائمری سکول نے برف سے ڈھکا فٹبال میدان تیار کیا ہے۔
حالیہ برسوں میں چین نے ملک کے نوجوانوں میں برف اور برفانی کھیلوں کی ترقی کو بھرپور طور پر فروغ دیا ہے۔
وودالیانچی، چین سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ٹیکسٹ آن سکرین:
وودالیانچی کے سکولوں میں برفانی کھیلوں کے میدان سج گئے
صوبہ حئی لونگ جیانگ سردیوں میں سرمائی کھیلوں کی جنت بن جاتا ہے
مقامی انتظامیہ نے سرمائی کھیلوں کے فروغ کے اقدامات تیز کر دئیے
نمبر ایک پرائمری سکول نے طلبہ کے لئے برفانی میدان تیار کیا
طلبہ اب برف پر دلچسپ کھیلوں میں بھرپور حصہ لے رہے ہیں
سردیوں کی خوبصورتی اور کھیل طلبہ کے لئے یادگار لمحے ہیں
لی منگ شوآن نے اپنے خوشگوار تجربات کے بارے میں بتایا
نمبر دو پرائمری سکول نے برف سے ڈھکا فٹبال میدان قائم کر لیا
چین نوجوانوں میں برفانی کھیلوں کے فروغ پر خاص توجہ دے رہا ہے
وودالیانچی شہر کے سرمائی کھیل ملکی اور عالمی توجہ کا مرکز ہیں


