جمعرات, دسمبر 25, 2025
ہومانٹرنیشنلامریکہ وینزویلا کے خلاف اپنی مہم بند کرے،چینی مندوب کا انتباہ

امریکہ وینزویلا کے خلاف اپنی مہم بند کرے،چینی مندوب کا انتباہ

اقوام متحدہ(شِنہوا)اقوام متحدہ میں چین کے ایک مندوب نے امریکہ پر زور دیا کہ وہ منشیات کی سمگلنگ کے خلاف کارروائی کے بہانے وینزویلا کے خلاف اپنی مہم فوری طور پر بند کرے۔

اقوام متحدہ میں چین کے نائب مستقل مندوب سن لی نے کہا ہے کہ امریکہ نے وینزویلا کے ساحل کے قریب بحیرہ کیریبین کے پانیوں میں اپنی فوجی تعیناتی میں مسلسل اضافہ کیا ہے، وینزویلا کے خلاف پابندیاں، ناکہ بندیاں اور فوجی دھمکیاں بڑھائی ہیں۔ امریکہ نے وینزویلا کے بحری جہاز غرق کئے ہیں، عملے کے ارکان کو ہلاک کیا ہے اور تیل بردار جہاز ضبط کئے ہیں۔

سن لی نے نشاندہی کی کہ واشنگٹن نے وینزویلا کی حکومت کو غیر ملکی دہشت گرد تنظیم قرار دیا ہے اور یہ دعویٰ کیا ہے کہ وینزویلا کی زمین، تیل اور اثاثے امریکہ کی ملکیت ہیں اور حتیٰ کہ وینزویلا کی سرزمین پر فوجی حملوں کی دھمکیاں بھی دی ہیں۔ سن لی نے سلامتی کونسل کو بتایا کہ امریکہ کے اقدامات اور بیانات نے خطے میں کشیدگی کو برقرار رکھا ہے جس پر علاقائی ممالک اور عالمی برادری میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔

سن نے کہا کہ امریکہ کے اقدامات دیگر ممالک کی خودمختاری، سلامتی اور جائز حقوق و مفادات کی سنگین خلاف ورزی ہیں، اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قانون کے سخت منافی ہیں اور لاطینی امریکہ اور کیریبین میں امن و سلامتی کے لئے خطرہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس خطے اور اس سے باہر مزید ممالک نے امریکہ کے اقدامات پر اپنی شدید تشویش اور سخت مذمت کا اظہار کیا ہے۔

سن نے کہا کہ چین امریکہ پر زور دیتا ہے کہ وہ عالمی برادری کے مطالبے پر کان دھرے، ایسے اقدامات بند کرے، بین الاقوامی قانون کے تحت جہاز رانی کی سلامتی اور قانونی حقوق کا احترام کرے، غیر قانونی یکطرفہ پابندیاں ختم کرے اور لاطینی امریکہ اور کیریبین میں امن، استحکام اور ترقی کے لئے کردار ادا کرے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!