بیجنگ(شِنہوا)چائنہ نیشنل آف شور آئل کارپوریشن (سی این او او سی) نے اعلان کیا ہے کہ اس نے بحیرہ بوہائی میں کم گہرائی کی نیوجین تہوں میں چھن ہوانگ ڈاؤ 29-6 کے مقام پر تیل کا ایک بڑا ذخیرہ دریافت کیا ہے۔
چین کے سب سے بڑے خام تیل پیدا کرنے والے مرکز بوہائی آئل فیلڈ میں 2019 کے بعد سے 10 کروڑ ٹن درجے کے آئل فیلڈ کی یہ مسلسل 7 ویں دریافت ہے۔
سی این او او سی کے مطابق اس دریافت سے ملک کے سمندر کے اندر تیل و گیس کے وسائل مزید مضبوط ہوئے ہیں اور یہ قومی توانائی کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔
مرکزی بحیرہ بوہائی میں واقع چھن ہوانگ ڈاؤ 29-6 آئل فیلڈ حالیہ برسوں میں چھن ہوانگ ڈاؤ 27-3 آئل فیلڈ کی دریافت کے بعد اس خطے میں ایک اور بڑے پیمانے کا لیتھولوجیکل آئل فیلڈ ہے۔
کمپنی نے مزید بتایا کہ آزمائشی نتائج کے مطابق چھن ہوانگ ڈاؤ 29-6 آئل فیلڈ میں ایک کنواں یومیہ تقریباً 370 ٹن خام تیل پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے جو اس علاقے میں تیل کی تلاش کے روشن امکانات کی نشاندہی ہے۔


