جمعرات, دسمبر 25, 2025
ہومتازہ ترینیوکرین اپنی غلطیوں کی فوری اصلاح کرے، چین کی تاکید

یوکرین اپنی غلطیوں کی فوری اصلاح کرے، چین کی تاکید

بیجنگ(شِنہوا)چین نے یوکرین پر زور دیا ہے کہ وہ فوری طور پر اپنی غلطیوں کی اصلاح کرے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ چین اپنے اداروں اور شہریوں کے جائز حقوق اور مفادات کا مضبوطی سے تحفظ کرے گا۔

ترجمان لن جیان نے یہ بات یومیہ پریس بریفنگ کے دوران اس سوال کے جواب میں کہی جو یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی کے اس بیان سے متعلق تھا کہ روس کی مدد کرنے والے روسی اداروں اور افراد کے خلاف پابندیوں کا ایک نیا دور جلد نافذ کیا جائے گا جس میں چین سمیت دیگر ممالک کے شہری بھی شامل ہیں۔

لن نے اس بات پر زور دیا کہ چین ہمیشہ یکطرفہ پابندیوں کی مخالفت کرتا آیا ہے جو بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی کرتی ہوں اور جنہیں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی منظوری حاصل نہ ہو۔

یوکرین بحران کے پرامن حل کی کوششوں میں چین کے کردار کے حوالے سے لن نے کہا کہ بحران کے آغاز سے ہی چین نے روس اور یوکرین سمیت تمام متعلقہ فریقوں کے ساتھ قریبی رابطہ برقرار رکھا ہے اور جنگ بندی، مخاصمت کے خاتمے اور امن مذاکرات کو آگے بڑھانے کے لئے پرعزم رہا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ چین کی جانب سے کی گئی کوششیں عالمی برادری کے سامنے واضح ہیں۔

انہوں نے زور دیا کہ چین امن کے لئے سازگار تمام کوششوں کی حمایت کرتا ہے اور اس ضمن میں اپنا تعمیری کردار ادا کرتا رہے گا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!