کراچی سٹیل ٹائون پولیس نے پاکستان سٹیل پلانٹ سے مشینری کے پرزہ جات کی چوری میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کر کے ڈمپر قبضے میں لے لیا۔
ذرائع کے مطابق پاکستان سٹیل کے پلانٹ سے مشینری و پرزہ جات کی چوری کا سلسلہ شدت اختیار کر گیا، ذرائع کے مطابق اب تک 3ہزار 600کلو گرام مشینری کے پرزہ جات پلانٹ سے چوری کئے جا چکے ہیں۔
ذرائع کے مطابق سٹیل ٹان پولیس نے ایک کارروائی کے دوران چوری شدہ سکریپ اور پرزہ جات لے جانے والے ڈمپر کو قبضے میں لے کر ملوث ڈرائیور سمیت 4 افراد کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔


