ممبر پاکستان بار کونسل احسن بھون نے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ بارے وزیراعلی مریم نواز کے بیان کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے واپس لینے کا مطالبہ کردیا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن بھون نے کہا کہ پراپرٹی اونر شپ ایکٹ پر پنجاب حکومت کا رویہ غیر مناسب اور غیر سنجیدہ ہے، قانون ڈرافٹ کرنیوالوں نے وزیراعلی کو غلط مشورہ دیا۔
انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کیخلاف کبھی کوئی شکایت نہیں آئی، انہوں نے ہمیشہ آئین اور قانون کے تحت کام کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت تعلیم اور صحت میں اچھا کام کر رہی ہے اس کو ہم سراہتے ہیں مگر عدالتیں لگانا حکومت کا کام نہیں، اگر یہ کام بند نہ کیا گیا تو وکلا سٹرکوں پر ہونگے۔
انہوںنے کہا کہ ہم نے ہمیشہ پارلیمنٹ کی بالادستی کی بات ہے قانون بنانا پارلیمنٹ کا کام ہے مگر تشریح عدالتوں نے کرنی ہے۔


